• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف،7ملزم گرفتار،2کروڑ سے زائد مالیتی منشیات برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کی گئی 6 کارروائیوں میں 7 ملزموں کو گرفتار کرکے 2 کروڑ 44 لاکھ سے زیادہ مالیت کی 101 کلو 120گرام منشیات برآمد کرلی ،ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو . 60گرام آئس برآمد کر لی گئی۔ کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ کے لئے روانہ ہونے والے مسافر کے بیگ سے ایک کلو 60گرام ہیروئن ،بلوچستان میں ضلع حب کے غیر آباد علاقے سے 25 کلو افیون اور 7 کلو ہیروئن ،سری نگر ہائی وے اسلام آباد میں تبلیغی مرکز کے بالمقابل گاڑی سے 24 کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا،جی ٹی روڈ اسلام آباد کے قریب گاڑی میں مہارت سے چھپائی گئی 24 کلو چرس اوررنگ روڈ پشاور کے قریب گاڑی کے خفیہ خانے میں چھپائی گئی 18 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی ،گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید