• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صائم ایوب کو علاج کیلئے فوری لندن بھجوانے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے صائم ایوب کو فوری علاج کیلئے لندن بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے صائم سے رابطہ کیا اور خیریت دریافت کی ۔ محسن نقوی نے کہا کہ اسپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے۔ اپائٹمنٹ طے کی گئی ہے، پاکستان میں ڈاکٹر ممریز کیس کو دیکھ رہے ہیں ، تمام میڈیکل رپورٹس لندن بھجوا دی ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ صائم ایوب پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں۔ پہلی دستیاب فلائٹ سے کیپ ٹاؤن سے لندن بھجوایا جائے گا ، اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی ساتھ جائیں گے۔ دنیا کے بہترین ہسپتال میں علاج کرائیں گے اور تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ امید ہے کہ صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل صحت یاب ہو جائیں گے۔

اسپورٹس سے مزید