کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریز میں حصہ لینے کے لئے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پیر کو اسلام آباد پہنچ گئی۔ ٹیسٹ اسکواڈ کپتان کریگ براتھ ویٹ کی قیادت میں براستہ دبئی اسلام آباد پہنچا۔ مہمان ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف 10 سے 12 جنوری تک اسلام آباد کلب میں تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 جنوری جبکہ میچ 25 جنوری سے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیسٹ ملتان میں ہونگے۔