• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڈنی میں آسٹریلیا کامیاب ورلڈ ٹیسٹ فائنل میں پہنچ گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سڈنی میں آسٹریلیا نے بھارت کا سیریز برابر کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہونے دیا۔ آسٹریلیا نے پانچواں ٹیسٹ چھ وکٹ سے جیت کر بارڈر گاواسکر ٹرافی تین ایک سے اپنے نام کر لی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ فائنل جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان لارڈرز میں کھیلا جائے گا۔ اتوار کو بھارت نے آسٹریلیا کو 161 رنز کا ہدف دیا۔ جسپریت بمراہ کی غیر موجودگی میں بھارتی بولنگ لائن بےبس دکھائی دی ۔ کینگروز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ اسکاٹ بولینڈ میچ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ جسپریت بمراہ کو سیریز میں 32 وکٹیں لینے اور 42 رنز بنانے پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 185 اور دوسری اننگز میں 157 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

اسپورٹس سے مزید