کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کھلاڑی سہیل عدنان برٹش جونیئر اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ لندن میں انڈر 13 کیٹیگری کے سیمی فائنل میں سہیل عدنان نے مصری کھلاڑی امر مصطفی کو صرف 19منٹ کے کھیل میں 11-7، 11-6 اور 11-7 سےشکست دی۔