کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلسل تنقید کی زد میں رہنے والے شان مسعود نے جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاون میں سنچری بنائی تو انہیں داد دینے کے لئے ان کی اہلیہ بھی نیو لینڈرز میں موجود تھیں۔ پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کی کارکردگی کے باوجود شان مسعود اپنی فارم کی وجہ سے تنقید کی زد میں تھے۔ انہوں نے2024میں انگلینڈ کے خلاف ملتان میں سنچری بنائی تھی۔ ماہرین ان کی کپتانی پر بھی سوال اٹھا رہے تھے۔