کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹ میں ایک بار پھر بگ تھری پر مشتمل منصوبہ بنانے پر غور ہو رہا ہے اور اس کے لیے آئی سی سی سربراہ جے شاہ انگلینڈ، آسٹریلیا اور بھارتی بورڈ کے سربراہان سے رابطے میں ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ منصوبے کے حوالے سے انگلینڈ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن اور آسٹریلوی بورڈ کے سربراہ مائیک بیئرڈ سے جے شاہ کی اسی ماہ ملاقات بھی ہوگی۔ بگ تھری منصوبے کے تحت آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچز کی تعداد بڑھائی جائے گی۔ واضح رہے کہ سال 2016 میں بھی بگ تھری منصوبے پر عمل کرتے ہوئے بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کو لسٹ اے کرتے ہوئے زیادہ ٹیسٹ میچ اور زیادہ ریونیو دینے کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں اس منصوبے کو ختم کر دیا گیا تھا۔