• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی سیالکوٹ کے نام، فائنل میں پشاور کو شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیالکوٹ نے پشاور کو ایک وکٹ سے شکست دے کر قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا فاتح ٹیم کو75لاکھ اور رنرز اپ ٹیم کوچالیس لاکھ روپے کی انعامی رقم ملی۔ 173 کے ہدف کے جواب میں میچ کے تیسرے دن اس کی 5 وکٹیں صرف 59رنز پر گرچکی تھیں۔ کراچی میں اتوار کو کپتان عماد بٹ اور احسن حفیظ بھٹی نے اننگز شروع کی لیکن عامر خان نے احسن حفیظ 5 اور افضل منظور کو ایک رن پر آؤٹ کردیا، جبکہ کپتان عماد بٹ 65 رنز بناکر بولڈ ہوگئے ۔ شاہ زیب بھٹی اور شعیب اختر نے نویں وکٹ پر21 رنز بنائے ۔ ہدف سے ایک رن پہلے شعیب اختر4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ شاہ زیب نے چوکا لگاکر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کردیا۔ انہوں نے 4 چوکوں کی مدد سے 32رنز اسکور کیے۔ نیاز خان چار اور عامر خان تین وکٹیں لیں ۔ نیاز خان نے میچ میں نو وکٹیں حاصل کیں۔

اسپورٹس سے مزید