• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعتماد میں نہ لیے جانے پر پیپلز پارٹی کی پھر حکومتی اتحاد سے علیحدگی کی دھمکی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اعتماد میں نہ لئے جانے پر پیپلزپارٹی نے پھر حکومتی اتحاد سے علیحدگی کی دھمکی دے دی ۔ میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام پر اعتماد میں نہیں لیا ،مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے، آئین کی کھلی خلاف ورزی کی جا رہی ہے،ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر اپنی اتحادی حکومتی جماعت مسلم لیگ ن سے فیصلوں میں اعتماد میں نہ لینے کا شکوہ کر دیا اور کہا کہ اہم فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جاتا،حمایت ختم کردی تو حکومت بھی نہیں رہے گی ۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی شازیہ مری نے میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت متواتر ایسے فیصلے کر رہی ہے جن کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام پر اعتماد میں نہیں لیا گیا، شاید مسلم لیگ ن کو اس بات کا ادراک نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا اتھارٹی کے قیام کے فیصلے پر حکومتِ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی دونوں کو بے خبر رکھا گیا، جس دن حمایت ختم کر دیں گے وفاقی حکومت بھی ختم ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کافی وقت سے یہ بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے، 11 ماہ گزر گئے تاحال مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا گیا، آئین کی مستقل اور کھلی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید