• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے سندھ کی نایاب نابینا ڈولفن کی نسل خطرے میں

کراچی(آئی این پی)دریائے سندھ کی نایاب نابینا ڈولفن کی نسل خطرے میں، انسانی عمل دخل کی وجہ سے انڈس ڈولفن کا 80فیصد مسکن تباہی سے دوچار ہوچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں پائی جانے والی اندھی ڈولفن کا شماردنیا کے نادرونایاب ترین ممالیہ (دودھ پلانے والی آبی حیات) میں ہوتا ہے، مگر بڑھتی ہوئی آلودگی اور دیگر وجوہات کی بنا پر انڈس ڈولفن کی نسل خطرات سے دوچار ہے۔ ڈبلیو ڈبلیوایف کے مطابق سن 1992میں انڈس ڈولفنز کی تعداد 500کے لگ بھگ تھی،تاہم گزرتے وقت کے ساتھ یہ تعداد ابتدا میں 1200 سے1500جبکہ بعدازاں سن 2017میں کیے گئے سروے کے مطابق یہ تعداد 2ہزارکے لگ بھگ ہے۔انسانی عمل دخل کی وجہ سے انڈس ڈولفن کا 80فیصد مسکن تباہی سے دوچارہوچکا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید