• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی اور شہری سندھ کے مسائل ایم کیو ایم وفاقی حکومت کو آگاہ کرے گی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نےکراچی اور شہری سندھ کے بڑھتے ہوئے شہری اور امن وامان کےمسائل پر صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی سے وفاقی حکومت کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کی اعلی قیادت نے مشاورت میں اس بات کا تشویش کا اظہار کیا کہ کراچی مسائل کا گڑھ بن چکا ہے مگر سندھ حکومت ان مسائل کو نظر انداز کررہی ہے،کراچی میں لوٹ مار اور بے گناہ شہریوں کی رہزنوں کے ہاتھوں روزانہ قتل معمول بن گیا ہے،ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ شہر میں گیس کی قلت اور بندش سے عوام کو سخت ترین مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ بھاری بلز سے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکا جارہا ہے، جبکہسردی کے موسم میں بھی کئی علاقوں میں بجلی کی پانچ سے چھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے،ایم کیو ایم نے شہر میں سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ،سیوریج نظام کی تباہی کے علاوہ ملازمتوں میں پی پی حکومت کی اقربا پروری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ ملازمتوں میں شہری سندھ کے کوٹے پر عمل نہیں کیا جارہا ہے جبکہ میرٹ کی بھی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،کراچی اور انٹر بورڈ کے نتائج میں کراچی کے طالب علموں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی سے بھی وزیر اعظم کا آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید