• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سب سوائل لائسنس کے اجراء اور پانی چوری کی تحقیقات کا حکم، ایم ڈی واٹر کارپوریشن کو کام کرنے سے روک دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں سب سوائل لائسنس کے اجرا اور اس کے نام پر پانی چوری کی تحقیقات کا حکم دے دیااتوار کو محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کے جاری کردہ اعلامیےکے مطابق انکوائری کوشفاف اور غیرجانبدار رکھنے کے لئے سی ای او/ایم ڈی سید صلاح الدین احمد کو دفتر حاضر ہونے اور فرائض انجام دینے سے روک دیا گیا ہے تحقیقات مکمل ہونے اور فائنل فیصلے تک ان کی جگہ چیف آپریٹننگ آفیسراسد اللہ خان کوادارے کے امور کی دیکھ بھال کا چارج دیا گیا ہے سرکاری حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے انکوائری چیئرمین انکوائریزاینڈ اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ سندھ کریں گے اوردو ہفتے میں اپنی رپورٹ جمع کرائیں گے دریں اثنا یاد رہے کہ تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل سی ای اوسید صلاح الدین احمد نےسب سوائل کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ 70 میں سے57لائسنس کو معطل کر کے کمیٹی میں نئے افراد کی تقرری کر دی گئی جبکہ جن کمپنیوں یا افراد کے لائسنس معطل کئے گئے تھے انہیں ادارے کے بورڈ کے پاس اپیل کا حق دے دیا گیاتاہم اس پر تاحال کوئی فیصلہ سامنے نہیں آسکاواضح رہے واٹر کارپوریشن کو زیر زمین پانی کے استعمال کےلئے لائسنس جاری کرنے اور لائسنس کے عوض فیس وصول کرنے کا اختیار ہےاصل بات تحقیقات میں سامنے آسکے گی کہ آیا ان کے اجرا یا اس کے استعمال میں کوئی بے قاعدگی ہوئی یا نہیں۔
اہم خبریں سے مزید