• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگم کلثوم سیف اللہ خان ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں اختتام پذیر

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)10ویں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی۔ اختتامی تقریب میں پاکستان میں جمہوریہ چیک کے سفیر HE Ladislav Steinhubel نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مردوں کے سنگلز فائنل: مزمل مرتضیٰ نے محمد شعیب کو 6-3، 6-2 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ لیڈیز سنگلز فائنل:آمنہ علی قیوم نے سوہا علی کو 6-3، 6-4 سے زیر کر کے چیمپئن شپ اپنے نام کی۔ لڑکوں کا 14 اور انڈر فائنل:حسن عثمانی نے روحاب فیصل کو 6-2، 6-0سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ لڑکوں کا 12 اور انڈر فائنل: شایان آفریدی نے راشد علی کو 6-1، 6-0 سے ہرا کر فتح حاصل کی۔
اسلام آباد سے مزید