• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے اور دیگر کارروائیوں میں زخمی سمیت 16 ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) مختلف علاقوں کی پولیس نے مبینہ مقابلوں اور دیگر کارروائیوں میں ڈکیتی ، پولیس اہلکار اور شہریوں کو قتل اور زخمی کرنے اور دیگر وارداتوں میں ملوث زخمی سمیت16 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ چھینے گئے موبائل فونز ، موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں ،تفصیلات کے مطابق نیو کراچی سیکٹر فائیو ڈی سیلانی لیبارٹری کے قریب مبینہ مقابلے میں وحید عرف شیدی اور سکندر چانڈیو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے 2 پستول 30 بور، 6 موبائل فون، 6 چھینے ہوئے پرس اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی ، مرکزی ملزم وحید عرف شیدی نے سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں ہیڈ کانسٹبل معسود شاہ کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے شہید، صدیق گوٹھ میں موبائل شاپ کے مالک 35 سالہ محسن کو ساتھیوں کے ہمراہ گولیاں مارکر قتل کیا تھا ،ملزمان نے ایف بی انڈسٹریل ایریا بلاک 22 میں وہاب ٹریڈرز کے آفس میں گھس کر گن پوائنٹ پر 21 لاکھ کی واردات کی،ملزمان کا تعلق بین الصوبائی ہاؤس روبر سکندر چانڈیو گینگ سے ہے،علاوہ ازیں کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کورنگی کراسنگ کے نزدیک فائرنگ کے تبادلے میں ملزم برکت ولد محمد اسماعیل کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے پستول 30 بور، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے،کورنگی پولیس نے کورنگی نمبر ڈھائی پٹرول پمپ کے قریب مبینہ مقابلے میں غلام جان ولد عبدالخالد اور کامران ولد محمد علی کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے دو پستول نائن ایم ایم 3 موبائل فون، نقد رقم و مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کی،منگھوپیر پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث عبدالرزاق ولد مختار اور غلام عباس ولد عبدالرشید کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد ، زیر استعمال موٹرسائیکل قبصے میں لے لی ،سمن آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان عثمان د اور شیر خا ن کو گرفتار کرکے غیر قانونی نائن ایم ایم پستول، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی ،ناظم آباد پولیس نے 2 موٹر سائیکل لفٹرزارسلان ولد محمد اسلام اور نعمان ولد امان اللہ کو گرفتار کرکے ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی ،رضویہ سوسائٹی پولیس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان مدثر ولد نعیم اور احمد ولد محمد یاسین کو گرفتار کرکے بلا لائسنس تیس بور پستول، چھینا ہوا موبائل فون، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ،اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے لیاری اور گلستان جوہر کے علاقوں میں چھاپے مار کر 3 ڈاکوؤں کو اسلحہ ، چوری اور چھینی گئی موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کرلیا جن میں محمد ثاقب بٹ عرف بونا،اعجاز خان اور محمد آصف عرف بنگالی شامل ہیں،ملزمان کے قبضے اور نشاندہی پر 3 موٹر سائیکلیں ، 3 ٹی ٹی پستول برآمد کئے گئے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید