• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ 2 تحقیق طلب مقدمہ، عمران سے FIA نے سوال تک نہ پوچھا، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کو مزید انکوائری کا کیس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلغاری سیٹ کا تحفہ توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے پر کارروائی بنتی ہی نہیں ، رولز کے مطابق تحفے کی رسید جمع نہ کرانے پر کارروائی کی جا سکتی تھی ، جب تحفہ جمع نہ کرانے پر کارروائی ہو ہی نہیں سکتی تو یہ مزید انکوائری کا کیس ہے۔ گزشتہ روز جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظوری کا وجوہات پر مشتمل 14 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ 2018 کے توشہ خانہ رولز کے مطابق تحفہ نہیں بلکہ صرف رسید جمع کرانا لازم تھی، بانی پی ٹی آئی نے رسید توشہ خانہ میں جمع کرائی، بادی النظر میں تحفہ جمع نہ کرائے جانے پر کارروائی شروع نہیں کی جا سکتی تھی، اس معاملے سے نکلنے کیلئے 2023 میں کابینہ ڈویژن نے آفس میمورنڈم میں ترمیم کی۔

اہم خبریں سے مزید