کوئٹہ(نمائندہ جنگ) حکومت بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر بند کی جانے والی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس 24گھنٹے بعد بحال کر دی ،محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر اتوار کی شب موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی تھی جو پیر کی شب 24گھنٹے بعد بحال کر دی گئیں ہے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔