• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلڈرن ہسپتال میں بلڈ کینسر کی تشخیص کیلئے فلو سائیٹومیٹر مشین فراہم

ملتان (سٹاف رپورٹر ) چلڈرن ہسپتال ملتان میں فلو سائیٹومیٹر مشین فعال کردی گئی ہے ، اس مشین سے بلڈ کینسر کے مریض بچوں کی تشخیص میں آسانی ہوگی ، چلڈرن ہسپتال ملتان جنوبی پنجاب کا واحد مرکز ہے جہاں اکیوٹ لیوکیمیا (بلڈ کینسر) کی تشخیص کے لیے فلو سائیٹومیٹر مشین نصب کی گئی ہے ،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق یہ مشین مکمل طور پر فعال ہے اور مریضوں کی خدمت کے لیے دستیاب ہے،ڈین چلڈرن ہسپتال ملتان، پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی کی کوششوں اور تعاون سے یہ مشین فعال کی گئی ہے، اور مشین کے تمام ریجنٹس/مٹیریل بھی ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس کے ذریعے خون کے کینسر کے مریضوں کے لیے امیونو فینوٹائپنگ ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے، جس سے ان کے علاج میں مدد ملے گی۔
ملتان سے مزید