ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان کا دیرینہ مطالبہ منظور کرلیا ہے اور نشتر ہسپتال دوم کے مختلف شعبہ جات کو کالج آف فزیشنز اینڈ سرجن پاکستان کے تحت ٹریننگ پروگرام کے لئے منظوری دے دی گئی ہے ، ایکریڈیٹ ہونے والے ڈیپارٹمنٹس میں میڈیسن، آرتھو پیڈکیس، پیڈز ، نیورو سرجری اور ریڈیالوجی کے نام شامل ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈزیز کو بھی کو انڈس ہسپتال سے لیکر گورنمنٹ سیٹ اپ میں دے کر سی آئی پی کے زریعے انڈکشن پراسس کا حصہ بنانا چاہئے۔