ملتان(سٹاف رپورٹر )پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 11افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ چہلیک ،گلگشت کے علاقوں سے نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر محمد زبیر ،افتخار خان ،ملیہ ایمان کے موبائلزفونز چھین کر فرار ،ابو حفیفہ سے مسلح ملزمان ایک لاکھ پچیس ہزار لوٹ کر لے گئے ،تھانہ کوتوالی کے علاقے محمد آکاش کا موبائل چھین لیا جبکہ عدنان ،منظور حسین ،سجاد احمد ،محمد اصغر اور حمزہ محمود کی نقدی ،موبائلزفونز ،موٹرسائیکل ودیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے۔