• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف رضا گیلانی کی جانب سے این ایف سی یونیورسٹی کے ملازمین کوبحالی کی یقین دہانی

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ، ممبر قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی ، اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی پنجاب سید علی حیدر گیلانی نے ملک نصیر میتلا کی سربراہی میں یونین کونسل نواب پور سے تعلق رکھنے والے این ایف سی یونیورسٹی کے متاثرہ ملازمین نے ملاقات کی ،اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے متاثرہ ملازمین کو جلد از جلد بحالی کی یقین دہانی کروائی۔دریں اثناء چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان کے علاقے موضع بنڈہ سندیلہ میں سیاسی شخصیت ملک حاجی منور حیات سندیلہ مرحوم کی رسمِ قل میں شرکت کی۔
ملتان سے مزید