• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا وزارتوں اور ڈویژنز میں ای آفس پر عملدرآمد نہ ہونے پر اظہار برہمی

اسلام آباد (ساجد چوہدری) وفاقی وزارتوں، ڈویژنز کی ای آفس پر کام کرنے میں مبینہ عدم دلچسپی، وزیراعظم کی بار بار ہدایت کے باوجود ای آفس کے احکامات کی تعمیل نہ ہوسکی، جس پر وزیراعظم نے وفاقی حکومت میں ای آفس پر عملدرآمد نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کردیا، وزیراعظم نے وزارتوں کے مابین خط و کتابت کیلئے ای آفس کے استعمال کو لازمی قرار دے دیا ، وزیراعظم آفس نے ای آفس کے نفاذ پر تمام وزارتوں، ڈویژنز کو ایک بار پھر مراسلہ ارسال کردیا ، ای آفس کے استعمال پر زور دینے کے لیے مراسلہ میں سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں ، مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ وزارتوں کے مابین ہر قسم کی خط و کتابت کو خصوصی طور پر ای آفس کے ذریعے یقینی بنایا جائے۔
اہم خبریں سے مزید