اسلام آباد (نیوز رپورٹر) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں11 اور 12 جنوری کو اسلام آباد میں ’’مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر تعلیم و تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، رانا مشہود احمد، سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری تعلیم نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ کا دورہ کرنے والے 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے شرکاء سے بھی خطاب کیا۔