اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت کی جانب سے برآمد کی اجازت کےبعدافغانستان کےلیے چینی کی برآمدات سب اشیاء پر حاوی ہوگئیں -رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں افغانستان کے لیے چینی کی برآمد گزشتہ سال کی نسبت غیر معمولی اضافے کےبعد اکیس کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالرز پر پہنچ گئی-چینی کی برآمدمیں غیر معمولی اضافے کےساتھ افغانستان کے لیے مجموعی برآمدات میں بھی بڑااضافہ ہوا-دسمبر میں سالانہ بنیادوں پر افغانستان کے لیے برآمدات میں ایک سو تین اورماہانہ بنیادوں پرچھتیس فیصد کا اضافہ ہواجبکہ جولائی سے دسمبر کے دوران افغانستان کے لیے برآمدات باون فیصد بڑھیں ۔حکومتی ذرائع کےمطابق دسمبر2024میں سالانہ بنیادوں پرافغانستان کےلیے پاکستانی برآمدات103فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 36 فیصد بڑھ گئیں جبکہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں افغانستان کے لیےپاکستانی برآمدات میں سب سےزیادہ حصہ چینی کی برآمدات کا رہا-