اسلام آباد(پی پی آئی) وزارت مذہبی امور نے ایک بار پھر یاد دلایا ہے کہ خواتین اپنے شوہر یا والدین کی اجازت کے بغیر حج کرنے کیلئے نہیں جا سکتیں، 12 سال سے کم عمر بچے بھی نہیں جا سکتے، سعودیہ سے منظور شدہ ویکسین لازمی۔ وزارت کا بتانا ہے کہ 2025کی حج پالیسی دستاویز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کی مقرر ہ شرائط کے تحت خواتین اکیلے حج کیلئے سعودی عرب کا سفر کر سکتی بشرطیکہ اس کے والدین اور شادی شدہ ہونے کی صورت میں شوہر نے اجازت دی ہو۔