• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات کی اسرائیلی حکومت کے "تاریخی اسرائیل" کے نقشے کی مذمت

دبئی (سبط عارف) متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری کردہ "تاریخی اسرائیل" کے نقشے کی اشاعت کی سخت مذمت کی ہے، نقشے میں مقبوضہ فلسطین، اردن، لبنان، اور شام کے علاقے شامل کیا گیا ہے۔ اسرائیلی ریاست کے نقشے کو “ تاریخی اسرائیل” کا نام دیا گیا ہے۔ نقشہ اسرائیلی وزرات خارجہ کے عربی زبان کے اکاوئنٹ پر شائع کیا گیا۔ اماراتی وزارت خارجہ نے مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے اسے اسرائیلی قبضے کو بڑھانے کی کوششیں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اماراتی وزارت خارجہ نے کہا کہ فلسطینی علاقے کی قانونی حیثیت کی تبدیلی اشتعال انگیز ہے، خطے میں دو ریاستی حل اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت ہے۔
اہم خبریں سے مزید