• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم ڈی سی کو زائد فیسز لینے والے کالجز کیخلاف کارروائی کی سفارش

اسلام آباد(آئی این پی) میڈیکل کالجز میں داخلہ فیسوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی، ذیلی کمیٹی نے پی ایم ڈی سی کو زائد فیسز لینے والے کالجز کیخلاف کارروائی کی سفارش کردی۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ پی ایم ڈی سی زائد فیسز کے معاملے پر اپنا اختیار استعمال کرے، پی ایم ڈی سی ایکٹ میں ترمیم چاہتی ہے تو کمیٹی سپورٹ کریگی۔ تفصیلات کے مطابق پلوشہ خان کی زیرصدارت سینیٹ کی ذیلی قائمہ کمیٹی قومی صحت کا اجلاس ہوا، جس میں اسپیشل سیکرٹری وزارت قومی صحت سمیت کمیٹی اراکین نے شرکت کی جبکہ صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر رضوان تاج اور رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ فیصل شریک ہوئے۔اسپیشل سیکرٹری وزارت صحت نے فیسوں کے معاملے پر ذیلی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کالج داخلے کے وقت فیس نہیں بڑھاسکتا۔ انھوں نے بتایا کہ فیسزمعاملے پر 121میڈیکل کالج کو مراسلے لکھے ہیں، زائد فیس لینے والے میڈیکل کالجز کیخلاف کارروائی ہوگی، پی ایم ڈی سی کالجز کے ریگولیٹر کے طور کام کرتا ہے، طلبا زائد فیسز سے متعلق شکایات ہمارے پاس لائیں۔جس پر کنوینر کمیٹی نے کہا کہ شکایت کنندہ انتقام کا نشانہ بننے کے ڈر سے سامنے نہیں آتے۔ذیلی کمیٹی نے پی ایم ڈی سی کو زائد فیسز لینے والے کالجز کیخلاف کارروائی کی سفارش کردی ۔
اہم خبریں سے مزید