• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں افغان طالبان اور بھارتی حکام کی اہم ملاقات، نئی دہلی کا دوستی کا پیغام

دبئی (سبط عارف) بھارتی سکریٹری خارجہ وکرم مشری اور افغان قائم مقام وزیرخارجہ مولوی امیر خان متقی کی ملاقات ہوئی ہے، بھارت نے افغان طالبان کو دوستی کا پیغام پہنچایا۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت مستقبل قریب میں افغانستان میں ترقیاتی سرگرمیوں میں شامل ہوگا، انڈین وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ صحت اور افغان تعمیر نو کیلئے بھارت مزید مالی امداد افغان طالبان کو جاری کرے گا، بھارتی حکام کے مطابق افغان طالبان نے مزید امداد کی درخواست کی ہے۔ بھارت اور افغان طالبان نے چابہار بندرگاہ سے باہمی تجارتی سرگرمیاں فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کے شعبے میں تعاون مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید