• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضدار، مسلح افراد نورگامہ بازار میں داخل، لیویز تھانہ نذر آتش، املاک کو نقصان، گاڑیاں، اسلحہ اور ریکارڈ لے گئے

خضدار (نمائندہ جنگ) نا معلوم مسلح افراد تحصیل زہری کے ہیڈ کوارٹر نورگامہ بازار میں داخل ہو گئے۔لیویز تھانہ نذر آتش ،املاک کو نقصان، گاڑیاں،اسلحہ اور ریکارڈلے گئے،مسلح افرادنے راستوں پر قبضہ کرلیا،ڈی سی خضدار بھاری نفری کے ہمراہ زہری پہنچ گئے ،علاقے کی ناکہ بندی کرلی گئی،علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرکاری املاک،نجی بینک اور نادرا آفس کو نقصان پہنچانے کے بعد لیویز تھانے کو نذر آتش کر کے گاڑیاں، اسلحہ اور ریکارڈ بھی اپنے ساتھ لے گئے زہری سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دن بارہ بجے کے قریب گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار نا معلوم مسلح افراد نورگامہ زہری بازار میں داخل ہو گئے ۔بازار اور علاقے کے داخلی و خارجی علاقوں کو اپنے قبضے میں لے لیا بعد ازاں سرکاری املاک،نجی بینک،نادرا آفس میں داخل ہو گئے بعدازں لیویز تھانہ میں داخل ہو گئے اور تھانے کو اپنے کنٹرول میں لےکر ریکارڈ اور اسلحہ قبضے کر کے عمارت کو نقصان پہنچایا ۔
اہم خبریں سے مزید