• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غذائی اشیاء لیکر 30 گاڑیوں کا پہلا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا

پشاور (صباح نیوز)کرم کیلئے امدادی اشیا ء لے کر 20 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پارا چنارپہنچ گیا ، ٹل پارہ چنار شاہراہ پر فرنٹیئر کور وپولیس تعینات، فضائی نگرانی ،روڈ پر سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ بھی جاری رہی ، قافلے کی ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی کی گئی ۔ سخت سکیورٹی میں امدادی اشیا کے قافلے کو روانہ کیا گیا ، قافلے کی گاڑیوں میں اشیائے خورد ونوش، گرم کمبل ،کچن سیٹ سمیت دیگر مختلف قسم کی اشیا شامل ہیں۔ گزشتہ روز حکومت اور علاقہ عمائدین کے مابین مذاکرات کامیاب ہوئے تھے جس کے بعد قافلے کو روانہ کرنے کی اجازت گزشتہ شب دی گئی۔ ٹل سے بگن کیلئے 10 ٹرک سامان روانہ ہوا اور پارا چنار کے لئے 12گاڑیاں روانہ ہوئیں، ٹل پارہ چنار شاہراہ پر فرنٹیئر کور اور پولیس تعینات کی گئی ، روڈ پر سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ بھی جاری رہی ۔
اہم خبریں سے مزید