• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پائیدار انٹرنیٹ آئی ٹی برآمدات کے وژن کی تکمیل کا ضامن ہے، ماہرین

اسلام آباد(ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے ) پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو بلند ترین سطح تک لے جانے کا خواب پائیدار انٹرنیٹ کی موجودگی کے بغیر پورا نہیں ہو سکتا، لہٰذا پائیدار انٹرنیٹ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کے وژن کی تکمیل کا ضامن ہے ، جدید ٹیکنالوجی اور زمینی راستوں پر مبنی متبادل رابطوں کی تلاش ہی ترقی کا واحد راستہ ہے،ان خیالات کا اظہار ماہرین نے یہاں پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے زیر اہتمام انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ ڈائیلاگ کے دوران کیا، مکالمے کی صدارت ایس ڈی پی آئی کے سینئر مشیر بریگیڈیئر (ر) محمد یاسین نے کی اور پاکستان کے انٹرنیٹ انفراسٹرکچر کے مسائل کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ انٹر نیٹ سروس کی سست رفتار اور اس میں بار بار آنے والی رکاوٹیں کاروبار، تعلیم، صحت اور گورننس سمیت زندگی کے تمام شعبوں پر منفی اثر ڈال رہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید