• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپن اے آئی کے سربراہ کی بہن کی جانب سے جنسی استحصال کے الزامات کی تردید

سان فرانسسکو (اے ایف پی) اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین نے اپنی بہن اینی آلٹمین کے الزامات کی تردید کی، جنہوں نے ان پر بچپن میں جنسی استحصال کا الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کرائی ہے۔کیلیفورنیا اسٹارٹ اپ کے باس نےسوشل پلیٹ فارم ایکس پر شائع ہونے والے اپنی والدہ اور دو بھائیوں کے مشترکہ دستخط شدہ خط میں کہا کہ اینی نے ہمارے خاندان، خاص طور پر سیم کے بارے میں انتہائی تکلیف دہ اور مکمل طور پر جھوٹے دعوے کیے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ہمارا خاندان اینی سے پیار کرتا ہے اور اس کی خیریت کے بارے میں بہت فکر مند ہے۔ خاندان کے کسی ایسے فرد کی دیکھ بھال کرنا جسے دماغی صحت کے چیلنجوں کا سامنا ہو، ناقابل یقین حد تک مشکل ہے۔سیم آلٹ مین کے خاندان نے کہا کہ انہوں نے اپنی بیٹی اور بہن کی مدد کرنے کی کوشش کی ، اس کے اخراجات پورے کرنے اور اس کی ماہانہ مالی امداد، جس کی ہم پوری زندگی جاری رہنے کی امید رکھتے ہیں،کی ضمانت دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید