• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع تھرپارکر کے اسکولز میں ایک سال کے دوران 566 اساتذہ گھوسٹ نکلے

تھرپارکر(رپورٹ:عبدالغنی بجیر)ضلع تھرپارکر کے اسکولز میں ایک سال کے دوران 566 اساتذہ گھوسٹ نکلے، پرائمری اسکولز میں تدریسی نظام متاثر ہونے لگا۔خواتین اساتذہ کی اکثریت غیرحاضر ہونے کے باعث بچیوں کی تعلیم بھی شدیدمتاثر، تفصیلات کے مطابق ضلع تھر کے چیف مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے حکام بالا کو بھیجی گئی فہرست کے مطابق ضلع بھر میں 566اساتذہ کو گھوسٹ قرار دیا گیا ہے۔ گھوسٹ اساتذہ میں پرائمری اور سیکنڈری اسکولز کے معلمین و معلمات شامل ہیں مگر سب سے زیادہ تعداد پرائمری اسکولز کے معلمین و معلمات کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید