• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس اینجلس میں آگ بے قابو، ہالی وڈ ہلز بھی لپیٹ میں، 5 ہلاک

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہو چکی ہے، آگ نے بالی ووڈ ہلز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، اب تک 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، فائر فائٹرز پہلے ہی تین مختلف مقامات پر آگ بجھانے میں مصروف ہیں، متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو فوری علاقہ خالی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ہالی وڈ ہلز میں لگنے والی آگ پبلک پارک ہالی وڈ باؤل سمیت دیگر مشہور مقامات پر بھڑک رہی ہے۔ آگ کے سبب جہاں کئی سلیبریٹیز کو اپنے گھر چھوڑنا پڑے وہیں فلمی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ امریکی اداکار و پروڈیوسر جیمی لی کرٹس، گلوکارہ مینڈی مور اور کئی سلیبریٹیز سمیت ہزاروں افراد آگ سے متاثرہ علاقے سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔ آگ ساحلی علاقے سانتا مونیکا اور ملیبو کے درمیان ایک پوش علاقے میں لگی ہوئی ہے جہاں بہت سے فلم اور ٹیلی ویژن اسٹارز سمیت کئی مشہور شخصیات کی رہائش گاہیں ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید