لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے دوبارہ سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے،حکومتی کارکردگی اور پارٹی صورتحال زیر غور آئیگی.
ذرائع کے مطابق نواز شریف پیر سے روزانہ کی بنیاد پر سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔