• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں‘ کلثوم بلوچ

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری/ رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ مرکزی ترجمان علی احمد لانگو اورممبر مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ نے کلی پائند خان میں سولر ٹیوب ویل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور عوام کی فلاح و بہبود اور بنیادی ضروریات کو یقینی بنانا ہے تعلیم صحت اور صاف پانی ہر انسان کا حق ہےلیکن افسوس ہے کہ حکمرانوں نے عوام کی بنیادی ضروریات کو ترجیح نہیں دی اس لیے آج کلی پائند خان سمیت دیگر علاقے مسائل کو مشکلات میں گرے ہوئے ہیںرہنماوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے پی بی 43 میں ہمیشہ عوام کی خدمت کو یقینی بنایاماضی میں بھی حلقے میں ترقیاتی اور روزگار فراہم کیے اورآج بھی کلثوم نیاز کی قیادت میں حلقے میں اصلاحی اقدامات کئے جارہے ہیںہائی کلی اسماعیل کو اپ گریڈ کرکے کالج بنایا گیاشرکاء سےحاجی عارف محمد آصف کے ڈی پٹھان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی قانون سیکرٹری جلیل لانگو ایڈووکیٹ صوبائی تعلیم سیکرٹری سعدیہ بادینی سلمہ قریشی سمیت دیگر بھی موجود تھیں۔