کراچی(اسٹاف رپورٹر )مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پر امن دھرنوں میں شہید نوجوانوں نے پاراچنار کے مظلومین کیلئے اپنی جانیں دیں،ملت جعفریہ سندھ حکومت پیپلزپارٹی کی اس بربریت کوہمیشہ یاد رکھے گی۔ پر امن دھرنے دینے والوں پر دہشتگردی کی دفعات لگا دی گئیں جس میں نا بالغ بچے بھی شامل ہیں،علامہ راجہ ناصر عباس نے وفد کے ہمرا ریاستی اداروں کے تشدد سے شہید ہونے والے نوجوانوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں سے ملاتیں کیں،اس موقع پر مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی، صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری، رہنما مولاناحیات عباس نجفی اور دیگرشامل تھے۔