• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد، فینسی نمبر پلیٹس اور سیاہ شیشوں والی ہزاروں گاڑیاں سڑکوں پر رواں دواں

حیدرآباد(بیورو رپورٹ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ٹریفک پولیس کی نااہلی‘ حیدرآباد میں فینسی نمبر پلیٹس اور سیاہ شیشوں سے لیس ہزاروں گاڑیاں سڑکوں پر رواں دواں، متعدد مقامات پر گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے تعینات پولیس اور ٹریفک پولیس اہلکار قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے محض نام اور پتہ پوچھ کر بغیر نمبر پلیٹس اور سیاہ شیشوں والے گاڑیوں کے مالکان کو چھوڑنے میں مشغول ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے گاڑیوں پر نمبر پلیٹ نصب کرنے اور کار و دیگر گاڑیوں پر کو سیاہ رکھنے پر مکمل طور پر پابندی ہے لیکن آج بھی صوبے بھر میں لاکھوں اور ضلع حیدرآباد میں ہزاروں موٹر سائیکل‘ کاریں اور دیگر گاڑیاں سڑکوں پر رواں دواں ہیں لیکن محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ٹریفک پولیس اور پولیس ڈپارٹمنٹ مذکورہ قوانین کا پاس نہ رکھنے والوں کیخلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کررہی ہے جبکہ سامان سے لدی ہوئی چھوٹی و بڑی گاڑیوں کیخلاف پولیس اور ٹریفک پولیس نے رشوت کی غرض سے محض رسمیں کارروائیاں تیز کی ہوئی ہیں جس کے پیش نظر صوبائی ادارے عوام کو ریلیف دینے سے قاصر ہیں اور افسران عوام کیلئے پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ دوسری شہری محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے بروقت نمبر پلیٹس کی عدم فراہمی کی شکایات کرتے نظر آتے ہیں اور مجبور ہوکر بازار سے فینسی نمبر پلیٹس بنوا کر گاڑیوں پر لگانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ضلع حیدرآباد میں ایک اندازے کے مطابق 540ہزار سے زائد اور سندھ بھر میں ساڑھے لاکھوں زائد موٹرسائیکل، کاریں اور دیگر چھوٹی و بڑی گاڑیاں بغیر نمبر پلیٹس کے ہیں۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو شہریوں کی جانب سے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے اجراء کیلئے درخواستیں دی جاچکی ہیں مگر تاحال سیکڑوں درخواستوں پر من و عن عملدرآمد نہیں کیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید