کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ان کی اہلیہ نے اپنی صاحبزادی کی شادی کے موقع پر باغ جناح بارہ دری پر جمعہ کی شام ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا اس پروقار تقریب میں اعلیٰ سرکاری حکام، غیر ملکی سفارت کاروں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔صدر مملکت آصف زرداری،پی پی چئیرمین بلاول زرداری،آصفہ بھٹو،فریال تالپور،شرجیل میمن،ڈاکٹر عاصم حسین بھی تقریب میں شریک تھے،تقریب کے شرکا کا خیرمقدم سندھ کابینہ کے ارکان نے خود کیا۔شادی کی اس پروقار تقریب کے موقع پر بارہ دری کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ تقریب کے ممتاز شرکا ءمیں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب ، سندھ اسمبلی کے اسپیکر اویس قادر شاہ ، سید خورشید احمد شاہ، سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی ، سید قائم علی شاہ ، سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے زین شاہ ،سابق نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹا ئرڈ مقبول باقر،سینیٹر فیصل ووڈا، سابق گورنر عمران اسماعیل ، محمد زبیر،پروفیسر این ڈی خان، پیر مظہر الحق، بیرسٹر پیر مجیب، سردار سلیم جان مزاری ، سینیٹر امام الدین شوقین ، آغا سراج درانی ، سردار علی گوہر خان مہر، غوث بخش خان مہر، شہر یار مہر، گیان چند اسرانی ، عقیل کریم ڈیڈھی، ، ایم کیو ایم کے ڈاکٹر محمد فاروق ستار ، جے یو آئی کے مولانا راشد محمود سومرو،سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی ، منظور حسین وسان ، سینیٹر وقار مہدی،محمد مالک ، آرٹس کونسل کراچی کے صدر احمد شاہ ، حامد میر،احسان علی ابڑو، ڈاکٹر سہراب سرکی،خاورجمیل جالبی، جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی،شعیب صدیقی اوردیگر شخصیات شامل تھیں۔