کوئٹہ ( نمائندہ جنگ)نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے پروازوں کا آغاز نہ ہو سکا کراچی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز نے پرانے ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اور 40مسافر لیکر مسقط روانہ ہوئی ذرائع کے مطابق نیو گوادر انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے 10جنوری سے پروازوں کا باقاعدہ ہونا تھا جو چند ناگزیر وجوہات کے باعث نہ ہو سکاکراچی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز نے پرانے ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی گوادر سے مسقط جانے والے 40مسافر لیکر روانہ ہوئی گوادر انٹر نیشنل ائیر پورٹ چین کے امدادی گرانٹ سے بین الاقوامی معیار کے مطابق 66 ارب روپے کی لاگت سے گزشتہ سال مکمل ہوا تھا جس کا افتتاح بھی گزشتہ سال اسلام آباد میں چین کے وزیر اعظم کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے کیا تھا،گزشتہ سال کئی مرتبہ نیو گوادر انٹر نیشنل کو فعال کرنے کیلئے فلائٹس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔