• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات، رکاوٹ تیسرا فریق ہے تو کہا جائے مداخلت ختم کرے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال کیا تحریک انصاف کا حکومت پر مذاکرات سے متعلق بے اختیار ہونے کا الزام درست ہے ؟کا جواب دیتے ہوئےسینئر صحافی اور تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاکہ حکومت بے اختیار ہو یا بااختیار بات چیت حکومت او راپوزیشن کے درمیان ہی ہونا چاہئے اب اگر یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ رکاوٹ تیسرا فریق ہے تو بہتر یہ ہوگا کہ تیسرے فریق سے مذاکرات کی بجائے اس سے کہا جائے کہ وہ اپنی مداخلت ختم کرے،سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نےکہاکہ عمران خان سے تو چپ رہنے کی امید کی جارہی ہے لیکن خواجہ آصف ۔شہباز شریف ۔مریم نواز ۔عطا تارڑ کے حوالے سے کیا کہیں گے ان کو بھی چپ رہنے کا مشورہ دیا جانا چاہئے ۔ مذاکرات کے چکر میں تو یہ حکومت کافی شرمندگی اٹھارہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید