کراچی (اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10پیسے تک کم ہو گئی،اوپن مارکیٹ میں 6پیسے کا اضافہ،یورو کی قیمت 5پیسے تک اور پاؤنڈ کی قیمت 70پیسے تک گھٹ گئی، رپورٹ کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 5پیسے کی کمی سے 278.45 روپے سے کم ہو کر 278.40روپے اورقیمت فروخت 10پیسے کی کمی سے 278.55 روپے سے کم ہو کر 278.45روپے ہو گئی ہے ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 278.59 روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت 6 پیسے کے اضافے سے 280.18روپے سے بڑھ کر 280.24 روپے ہو گئی ہے،یورو کی قیمت خرید5پیسے کی کمی سے 286.51 روپے سے کم ہو کر 286.46 روپے اور قیمت فروخت 3 پیسے کی کمی سے 289.20روپے سے کم ہو کر 289.17 روپے ہو گئی ہے،رپورٹ کے مطابق برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 70 پیسے کی کمی سے 343.52 روپے سے کم ہو کر 342.82 روپے اور قیمت فروخت 35پیسے کی کمی سے 346.68 روپے سے کم ہو کر 346.33 روپے ہو گئی ہے۔