• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ ٹو کیس‘ بشریٰ بی بی کی عدم پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی

راولپنڈی (ایجنسیاں)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران مزید ایک گواہ پر جرح مکمل کرلی گئی، عدالت نے سابق خاتون اول اور ان کے وکلا کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگر آئندہ تاریخ پر ملزمہ کے وکیل پیش نہ ہوئے تو تادیبی کاروائی کے تحت جرح کا حق ختم کر دیا جائے گا۔عدالت نے کیس کی سماعت منگل 14 جنوری تک ملتوی کر دی۔جمعہ کو اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔عدالت میں استغاثہ کے گواہ طلعت کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید