اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے ادارے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے )میں سربراہ ڈائریکٹر جنرل سمیت مجموعی طور پر 308پوسٹوں کے خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، سرکاری دستاویز کے مطابق سب سے زیادہ قلت ٹیکنیکل سٹاف کی ہے ، ادارے کی منظور شدہ پوسٹیں 832ہیں جن میں سے 308پوسٹیں خالی ہیں ، ٹیکنیکل پوسٹوں کی مجموعی تعداد 353ہے جن میں سے 173پوسٹیں خالی ہیں ، نان ٹیکنیکل پوسٹوں کی تعداد 479ہے جن میں سے 135پوسٹیں خالی ہیں ، دستاویز میں ٹیکنیکل سٹاف کی کمی کو ادارے کیلئے ایک چیلنج قرار دیا گیا ہے ۔