• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرا ون ڈے، سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو 140 رنز سے مات دیدی

سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 140 رنز سے شکست دے دی اور سیریز میں خود کو وائٹ واش سے بچالیا۔

آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 290 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم 291 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 30ویں اوورز میں 150 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، سوائے مارک چیمپ مین81 رنز کے سوا کوئی کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دے سکا۔

کیوی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں نیتھن اسمتھ 17، مائیکل بریسویل 13 اور میٹ ہینری نے 12 رنز بنائے۔

سری لنکا کے اسیتھا فرنینڈو، مہیش تھیکشانا اور ایشان ملنگا نے 3، 3 وکٹیں اپنے نام کیں اور ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔

تین ایک روزہ میچز کی سیریز 2-1 سے میزبان نیوزی لینڈ کے نام رہی ہے، جس نے پہلا میچ 9 وکٹ اور دوسرا مقابلہ 113 رنز کے مارجن سے جیتا تھا۔

میچ میں بہترین پرفارمنس پر اسیتھا فرنینڈو کو مین آف دی میچ جبکہ میٹ ہینری کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید