• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان نیشنل جونیئر بوائز سکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلی جاوید عالم خانزادہ آل پاکستان نیشنل ونیئر بوائز سکواش چیمپئن شپ ختمِ ہوگئی۔ انڈر 11 فائنل میں پی اے ایف کے احمد علی ناز نے پی اے ایف ہی کے انس رافع کو 12-10، 11-9 اور 11-9 سے جبکہ انڈر 17 فائنل میں آرمی کے نعمان خان نے پی اے ایف کے یحییٰ اسد خان کو 11-4، 11-9 اور 14-12 سے شکست دیکر ٹائٹل جیت لئے۔ خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر سابق عالمی اسکواش چیمپئن قمر زمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ سکواش ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر احسان اللہ خان، محب اللہ خان، جنرل سیکرٹری منصور زمان، فنانس سیکرٹری وزیر محمد، ایسوسی ایٹ سیکرٹری سجاد خلیل، ایشین چیمپئن عامر اطلس خان، چیف آرگنائزر منور زمان، سینئر کوچ طاہر اقبال، اور وسیم محمد بھی موجود تھے۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
پشاور سے مزید