لندن (سعید نیازی) امریکہ کے نامزد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور سوشل میڈیا ایکس کے مالک ایلون مسک کے وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر اور دیگر سیاستدانوں پر تنقید کو برطانوی عوام کی اکثریت نے مسترد کرتے ہوئے انہیں ملکی سیاست پر منفی اثرات سے تعبیر کیا ہے، اس بات کا اظہار ایک سروے نتائج سے سامنے آیا ہے۔ امریکی بلین ایئر ایلون مسک نے وزیر سر کیئر اسٹارمر اور دیگر کو گرومنگ گینگز سے متعلق نئی انکوائری نہ کرانے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایکس پر212ملین فالورز رکھنے والے ایلون مسک ریفارم یوکے کی حمایت کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے لیڈر نائجل فراج نے کہا تا کہ وہ عہدہ چھوڑ دیں۔ انہوں نے برطانوی عوام کو ’’ظالم حکومت‘‘ سے چھٹکارا دلانے کی بھی بات کی تھی۔ یہ بات بی سامنے آئی تھی کہ وہ وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے مدد کرنے کے طریقے تلاش کررہے ہیں۔ یہ بھی کہا گیا کہ وہ ریفارم یوکے کو بڑا عطیہ دینے پر غور کررہے ہیں، جسے پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے مسترد کردیا ہے۔ سروے کے نتائج میں53فیصد کا کہنا تھا کہ ایلون مسک برطانوی سیاست پر منفی اثرات مرتب کررہے ہیں، جبکہ12فیصد نے ان کی حمایت کی۔ گرومنگ گینگز کے حوالے سے47فیصد نے کہا کہ ان کے تبصرے مددگار نہیں جبکہ26فیصد نے انہیں درست قرار دیا۔ ریفارم یوکے کے ووٹرز نے نائجل فراج کرسٹیانے کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا۔ 71فیصد کا کہنا تھا کہ انہیں اب بہترین لیڈر ملا ہے۔ سروے کرانے والی کمپنی اوپنیم کے ہیڈ آف پولیٹیکل اینڈ ریسرچ ایڈم ڈرمنڈ نے کہا کہ عوام نے ایلون مسک کے برطانوی سیاست میں مداخلت کے حوالے سے جوش و خروش نہیں دکھایا ۔ ایلون مسک اور نائجل فراج کے درمیان دوری اس وقت پیدا ہوئی جب ایلون مسک نے دائیں بازو کے لیڈر ٹومی لبسن کی حمایت کا اعلان کیا۔