• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 فروری کو کہہ دیتے الیکشن ہار گئے تو حالات کچھ اور ہوتے، شاہد خاقان

لاہور (ایجنسیاں ) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 8 فروری کا الیکشن ملک میں سیاسی انقلاب تھا، اگر میاں صاحب 8 فروری کو کہتے ہم الیکشن ہار گئے ہیں تو حالات کچھ اور ہوتے، عمران خان بھی 2018 میں اپنی طاقت سے نہیں جیتے اس حقیقت کو ماننا چاہئے، اسلئے ہمیں ماضی بھلا کر آگے بڑھنا چاہئے، ملک کے بڑوں کو مل کر حل نکالنا پڑے گا۔ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میاں صاحب کا اپنا فیصلہ ہے انہوں نے اس الیکشن کو قبول کیا ہے، اس کے اچھے یا برے اثرات قبول کرنے پڑیں گے، ہمیں دیکھنا ہوگا ہم یہاں تک کیسے پہنچے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے نوے ایسے امیدوار تھے جن کو میں جانتا ہوں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑنا چاہتے تھے، آج بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت انکی وجہ سے نہیں بلکہ باقی جماعتوں کی ناکامی کی وجہ سے ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہماری حکومت کو فوج نے توڑا تھا جوڈیشری ساتھ ملی ہوئی تھی لیکن پھر بھی ہم نے ملک چلایا۔

ملک بھر سے سے مزید