اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ اسپیکر آفس کے دروازے تمام اراکین پارلیمنٹ کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں اسپیکر دستیاب نہ بھی ہوں تو بہترین طریقہ اسپیکر آفس کو پیغام دینا ہے اسپیکر آفس اور انکا سٹاف اراکین کا کوئی بھی پیغام ان تک لازمی پہنچاتا ہے،بعض اوقات اسپیکر حلقے میں ،میٹنگ میں ہوتے ہیں یاموبائل فون ان کے پاس نہیں ہوتا، اراکین پارلیمنٹ کا اگر ان سے براہ راست رابط نہ ہو تو سپیکر آفس کے ذریعے کیاجائے۔