ملتان (سٹاف رپورٹر) ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا احتجاج حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے کہاں گئے کاروباری برادری کا حکومت سے سوال، اصلاح و احوال کا مطالبہ کر دیا۔چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے صدر ظفر اقبال صدیقی،چیئرمین احتشام الحق،جنوبی پنجاب کے صدر طارق کریم،چیئرمین مرزا اعجاز علی،ضلعی صدر شیخ طاہر امجد،جنرل سیکرٹری خواجہ یاسر اشفاق چیئرمین خواجہ عمار یاسر دیگر عہدیداران حاجی اصغر اکبر،عزیز الرحمن انصاری،شیخ غلام مرتضی،ملک اختر حسین،میاں ظفر اقبال،ملک طاہر ڈوگر،شاہد شکور،سیف اللہ شیخ، مخدوم خالد،شفقت رضا ملک،شیخ عبدالندیم، حاجی خالد زبیر،شہوار حسین نے ادویات کی قیمتوں میں ہفتہ وار اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ادویات ڈی ریگولیٹ کرنے کے حکومتی فیصلے کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں ۔ عوام جہاں بھاری یوٹیلٹی بلز،مہنگا پٹرول اور اشیاء خوردونوش خریدنے پر مجبور ہیں اسی طرح شوگر،ہائی بلڈ پریشر اور امراض قلب کی روز بروز مہنگی ہوتی ادویات کیسے خریدیں گے ۔ ایک طرف حکومت مہنگائی کمی کے دعوے کرتی ہے تو دوسری جانب حکومت نے ادویہ ساز کمپنیوں کو ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی اجازت دے رکھی ہے چیمبر عہدیداران نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بنیادی اشیاء کی قیمتوں کو خود ریگولیٹ کرے اور کمپنیوں سے یہ اختیار واپس لے تاکہ عوام کو مہنگی ادویات سے نجات ملے۔