• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجتماعی شادی کی تقریب، رمیش کمار کی دعوت پر مسعود عثمانی کی شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہندوکونسل کے چیف پیٹرن ایم این اے رمیش کمار کی دعوت پراجتماعی شادی کی تقریب میں تحریک منہاج القرآن کراچی کے صدر مسعود عثمانی کی قیادت میں ایک وفد نے ریلوے گراونڈ میں اجتماعی شادی میں شرکت کی، وفد میں زاہد لطیف اور عبد الصمد شریک تھے۔وفد کو اسٹیج پر بلا کر ایم این اے رمیش کمار اور ہندوکونسل کے سربراہ پرشوتم رامانی نے مسعود عثمانی، زاہد لطیف اور عبد الصمد کو سندھ کا روایتی تحفہ تھرپارکر کی لوگی اجرک پیش کی۔تحریک منہاج القرآن کے صدر مسعود عثمانی نے ٹی ایم کیو کی جانب سے رمیش کمار اور ہندو کونسل کے سربراہ کو اجرک پیش کی۔وفد نے 106 شادیوں کے شامیانوں میں جاکر دولہوں اور دلہنوں سے الگ الگ ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔علاوہ ازیں وفد نے وہاں آئےہوئے ہندو برادری اور مختلف بنکوں کے سربراہوںاور ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی اہلیہ محترمہ سے بھی ملاقات کی۔اس کے علاوہ اجتماعی شادیوں کے دیگر انتظامیہ سے بھی ملاقات کی اور مبارکباد دی۔رمیش کمار نے منہاج القرآن کے وفد کا پرجوش استقبال کیا اور کہا کہ اتحاد بین المذاہب کیلئے آپ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ہندو کونسل آف پاکستان تحریک منہاج القرآن کی بین المذاہب خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید